Cricketers' pushup celebration objected by Govt. Parliamentarians

WTF is wrong with us?! Now govt has to intervene on whether players should do push-ups or no?

https://pbs.twimg.com/media/Cvrice7XYAAQh4X.jpg:large

Re: Pakistan V West Indies 2nd test match

Parliament aur tu kuch kerti nahi…aisay issues per zaroor baat kerti hay.. ".lakh de lanat "

Re: Pakistan V West Indies 2nd test match

app bas level check karian hamari parliament ka…

Re: Pakistan V West Indies 2nd test match

https://scontent-dft4-2.xx.fbcdn.net/v/t1.0-9/14680720_1111336115649098_2590564039689305836_n.jpg?oh=4803e1480cc75c829a813353d4872157&oe=589520CC

Re: Pakistan V West Indies 2nd test match

LOL

Misbah key moochain bhi bana daIn… Mian Sahib bhi Dil pakaR ker London nikal laiN gaay :slight_smile:

Re: Pakistan V West Indies 2nd test match

Splitting the thread with pushup posts

Re: Cricketers’ pushup celebration objected by Govt. Parliamentarians

Bloody idiots unable to solve the problem of the people they have to resort to this sort of cheap tactics. Laanat hai aisay logon per.

Re: Cricketers’ pushup celebration objected by Govt. Parliamentarians

[RIGHT]**مقدس تبدیلی
پرانے زمانے کا ذکر ہے کہ جب کبھی کھیل کا مقابلہ ہوتا تھا اور جیت ہمارے حصے میں آتی تو ہم ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے تھے، بھنگڑے ڈالے جاتے تھے، میدان میں تماشائیوں کے سامنے بیٹھکیں لگا، ڈنٹر پیل کا اپنی فتح کی خوشی کا اظہار کیا جاتا تھا۔ ان وقتوں میں اپنے مہارت اور محنت کی داد وصول کرنے کا یہی واحد طریقہ ہوا کرتا تھا۔****پھر ایک بہت زور کی آندھی چلی اور نجد کے صحراؤں کی ریت نے ہمارے دریاؤں کو اٹنا شروع کر دیا، ہمارے سرسبز و شاداب میدان، ہماری پر رونق گلیاں اور بازار خون سے لالہ زار ہو گئے۔ اس تبدیلی نے ہماری ثقافت کے ہر پہلو کو متاثر کیا۔ ہمارے پہناوے بدل گئے، ہمیں ہریسہ و شاورما جیسے مقدس کھانوں کی عادت سی ہونے لگی۔ ہمارے کھیل بھی اس مقدس تبدیلی سے اپنے آپ کو نہ بچا سکے۔ اب میدان میں جیت یا کسی سنگ میل کے حصول کے اظہار کا ایک واحد طریقہ یہ طریقہ رہ گیا کہ اس کامیابی کو اپنی محنت اور لگن کے نتیجے کی بجائے آسمانی تحفہ سمجھا جائے۔****لیکن پچھلے دنوں کچھ عجیب سا ہو گیا۔ مصباح الحق نے سنچری داغ دی اور اس نے سنت رسول سے مزین اپنے چہرے سے نجدی ریت کو جھاڑا اور اپنی ثقافت کی رنگ میں کر میدان میں دس ڈنٹر پیل دیئے۔ شائد وہ ان لوگوں کو پیغام دینا چاہتا تھا جو اسے ٹُک ٹُک بیٹنگ کرنے والا کہتے ہیں یا ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہے کہ وہ بیالیس سال کا ہونے کے باوجود ابھی فٹ ہے لہذا اس کی ریٹائت منٹ کی باتیں نہ کی جائیں۔ اور اگلیی مصیبت یہ ہوئی کہ میچ کی جیت کے بعد تمام ٹیم نےمیدان میں ڈنٹر پیلے۔****لیکن بیچارہ مصباح بھول گیا کہ اب وہ دن لد گئے ہیں جب خلیل میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے ۔ لہذا جیت کے اس غیر اسلامی اظہار پر ایوان اقتدار میں نجم سیٹھی کی طلبی ہو گئی۔ کہ مصباح اور باقی ٹیم ڈنٹر پیل کر کیا پیغام دینا چاہ رہے تھے۔ (تفصیل کیلئے دیکھئے 26 اکتوبر کا ”آپس کی بات‘)****کہتے ہیں کہ کھیل کو کھیل ہونا چاہیئے اور اس میں سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیئے، لیکن مذہب کا کھیل میں کیا دخل جائز ہے، اس پر کبھی کوئی تبصرہ سننے میں نہیں آیا۔ اس وقت ہمارے ماضی کے کئی ستاروں کے چہرے سنت رسول سے مزین ہیں اور ہماری موجودہ ٹیم بمعہ چیف سلیکٹرز بھی اسی رنگ میں رنگی ہوئی ہے۔ ہمیں کھیل جیتنے سے دلچسپی تو ہے لیکن ہمیں زیادہ غم اخرت کا کھائے جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز میں آئر لینڈ جیسی ٹیم سے ہار کر پہلے راؤنڈ ہی واپس آ گئی تو ٹیم کے ساتھ جانے والے میڈیا مینجر کا کہنا تھا کہ ٹیم پریکٹس کرنے سے زیادہ تبلیغ میں مصروف تھی۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے سری لنکا کے ایک کھلاڑی کو ایک پاکستانی کھلاڑی نے کھیل کے دوران اسلام قبول کی دعوت دی اور یہ خبر اخباروں میں آ گئی۔****کبھی کھیل میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے تھے۔ اب ” جیتے گا بھئی جیتے گا، پاکستان جیتے گا“ کے بعد سب سے زیادہ بلند ہونے والا نعرہ ”نعرہ تکبیر“ اور نعرہ رسالت“ ہوتا ہے، خواہ مقابل پر بنگلہ دیش کی ٹیم ہو۔ ان کے ”امار سونار بانگلہ“ کا جواب ہم نعرہ تکبیر سے دیتے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ اس وقت میدان میں دو ملکوں کی ٹیمیں کھیل نہیں رہیں بلکہ حق و باطل بر سر پیکار ہے، اسلام اور کفر کا معرکہ ہو رہا ہے۔****ایک وقت تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بہت ہی سٹائلش ہوا کرتے تھے۔ غیر ملکی دوروں پر پارٹیاں کرنا، کلب جانا، ون نائٹ سٹینڈ ایک عام سی بات تھی۔ بالی وڈ کی ہیروئنز ان پر مرا کرتی تھیں۔ ہم یہی خبریں چبا چبا کر پڑھا کرتے تھے کہ کس کھلاڑی کا کس کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔ کون سا کھلاڑی ریٹائر ہو کر بالی وڈ کی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہا ہے، اور آج کے وقتوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کے پُرنور چہروں کو دیکھ کر ہم اندازہ لگاتے رہتے ہیں، کہ کون سا کھلاڑی ریٹائر ہونے کے بعد امام مسجد بنے گا۔****وقت وقت کی بات ہے۔ بزرگ ٹھیک ہی کہا کرتے تھے کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، یہ ہمیشہ بدلتا رہتا ہے۔

Ghulam Rasool, Pakistani Free Thinkers
**[/RIGHT]

Re: Cricketers’ pushup celebration objected by Govt. Parliamentarians

what an @$$ of a parliament we have

Re: Cricketers’ pushup celebration objected by Govt. Parliamentarians

Lol, gvt ko players ki fitness ki fikr hogi shyd, nae chahte hon gey k itni mehnat krne k bd players extra pushups ya exercise krein :smiley:

Re: Cricketers’ pushup celebration objected by Govt. Parliamentarians

wat a shame ful act. In my opinion this is a very nice way to salute to their trainers . Y ppl are having issue of it I cannot understand…