Bhawyn teni hyn, Khanjar Haath mein hy, Tan k baithy hyn

**
بھنویں تنتی ہیں، خنجر ہاتھ میں ہے، تَن کے بیٹھے ہیں
کسی سے آج بگڑی ہے کہ وہ یوں بَن کے بیٹھے ہیں

الہٰی کیوں نہیں* اُٹھتی قیامت ماجرا کیا ہے
ہمارے سامنے پہلو میں* وہ دُشمن کے بیٹھے ہیں

یہ گستاخی یہ چھیڑ اچھی نہیں* ہے اے دلِ ناداں
ابھی پھر سے روٹھ جائیں* گے ابھی وہ مَن کے بیٹھے ہیں

اثر ہے جذب الفت میں تو کھینچکر آہی جائیں گے
ہمیں* پرواہ نہیں ہم سے اگر وہ تَن کے بیٹھے ہیں

سبک ہو جائیں گے گر جائیں*گے وہ بزمِ دشمن میں
کہ جب تک گھر میں بیٹھے ہیں تو لاکھوں مَن کے بیٹھے ہیں

فسوں ہے یا دعا ہے یہ معّما کُھل نہیں سکتا
وہ کچھ پڑھتے ہوئے ، آگے میرے مدفن کے بیٹھے ہیں

بہت رویا ہوں میںجب سے یہ میں نے خواب دیکھا ہے
کہ آپ آنسو بہائے سامنے دُشمن کے بیٹھے ہیں

یہ اُٹھنا بیٹھنا محفل میں اُن کا رنگ لائے گا
قیامت بن کے اُٹھیں گے بھبوکا بن کے بیٹھے ہیں

کسی کی شامت آئیگی کسی کی جان جائیگی
کسی کی تاک میں وہ بام پر بن ٹھن کے بیٹھے ہیں

قسم دے کر اُنہیں سے پوچھ لو تم رنگ ڈھنگ اُس کے
تمہاری بزم میں* کچھ دوست بھی دُشمن کے بیٹھے ہیں
**

Re: Bhawyn teni hyn, Khanjar Haath mein hy, Tan k baithy hyn

Thanks for sharing :)

Re: Bhawyn teni hyn, Khanjar Haath mein hy, Tan k baithy hyn

الہٰی کیوں نہیں* اُٹھتی قیامت ماجرا کیا ہے
ہمارے سامنے پہلو میں* وہ دُشمن کے بیٹھے ہیں

Muqawwee bhai kay naam :p

Re: Bhawyn teni hyn, Khanjar Haath mein hy, Tan k baithy hyn

**
فسوں ہے یا دعا ہے یہ معّما کُھل نہیں سکتا
وہ کچھ پڑھتے ہوئے ، آگے میرے مدفن کے بیٹھے ہیں

**FasooN matlab jadu? :konfused:

Re: Bhawyn teni hyn, Khanjar Haath mein hy, Tan k baithy hyn

Yes…

Re: Bhawyn teni hyn, Khanjar Haath mein hy, Tan k baithy hyn

:hoonh: :cb: