Banning on social media

Leaders have very less capacity of comprehending what is real insult of Prophet saw…

https://scontent.fhou1-2.fna.fbcdn.net/v/t1.0-9/17155575_10155083750089561_8873734159693281426_n.jpg?oh=44b5d8cfec35115811f8f9f05d8ffe92&oe=5932A41D

Re: Banning on social media

I too have very little capacity of comprehending what is being stated here.

Re: Banning on social media

Baba Koda!

[RIGHT]پہلی گزارش تو ’ شمع رسالت ﷺ’ کے پروانوں سے، کہ اگر آپ اس جج کے بیان سے اتنے ہی خوش ہیں تو پھر انتظار کس بات کا کررہے ہیں، آگے بڑھ کر اپنے اپنے فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرکے اس گستاخانہ سوشل میڈیا سے باہر کیوں نہیں آجاتے؟ پابندی تو جب لگنی ہوگی، تب لگے گی، آپ تو اپنا ایمان بچائیں اور فیس بک کی گستاخ دنیا سے باہر آجائیں۔[/RIGHT]

Re: Banning on social media

Idiots…

Get the IP addresses of the offenders and get them prosecuted, banning sociak media is a joke

Re: Banning on social media

[RIGHT]توہین رسالتؑ کو اپنے ذاتی مقصد اور جرائم پر پردہ ڈالنے والوں کے بارے میں ایک لاجواب تحریر.FORWARDED AS RECEIVEDعظیم فیس بکی دانشور بابا کوڈا کی آج کل توہین رسالت کے بھڑکتے ہوئے ایشو پر ایک لاجواب تحریر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس ملک میں جہالت کا راج ہے۔
700 کی دہائی کا ایک واقعہ کہیں پڑھا تھا۔ ندیم شبنم کی ایک نئی فلم ریلیز ہوئی اور سینما چونکہ اس دور کی واحد انٹرٹینمنٹ بھی ہوا کرتی تھی اور ہماری فلموں کی کوالٹی بھی کافی بہتر ہوتی تھی، جس کی وجہ سے عام طور پر 3 بجے والا پہلا شو کھڑکی توڑ رش لیتا تھا۔ کچھ ایسا ہی حال ندیم شبنم کی اس نئی فلم کے پہلے شو پر گلستان سینما میں بھی ہوا۔
کھڑکی سے بہت کم ٹکٹیں بیچی گئیں اور باقی تمام ٹکٹس بلیک میں بک گئیں۔ ٹکٹ فروخت کرنے والی کھڑکی پر اب بھی لوگوں کی بھیڑ لگی تھی۔ ایک شخص بہت دیر سے لائن میں لگا ٹکٹ لینے کی کوشش کررہا تھا اور ہر دفعہ اندر بیٹھا شخص اسے یہ کہہ دیتا کہ ٹکٹ ختم ہوگی ہیں۔
ٹکٹ لینے والا سوچ کرآیا تھا کہ اس نے یہ فلم دیکھ کر جانا ہے۔ اس نے ایک دفعہ پھر دس روپے کا نوٹ اندر کھڑکی والے شخص کی طرف سرکاتے ہوئے کہا کہ تمہاری مہربانی، مجھے بس ایک ٹکٹ دے دو ۔ ۔ ۔ اندر بیٹھے شخص نے حقارت سے وہ نوٹ واپس پھینک دیا اور وہ زمین پر گر گیا۔
وہ شخص مایوسی کے عالم میں اپنا نوٹ اٹھانے نیچے جھکا، غصہ، شرمندگی اورناکامی کے ملے جلے احساس نے اس کے اندر جیسے آگ لگا دی، نوٹ ابھی زمین پر پڑا تھا کہ اس نے اونچی آواز میں کھڑکی کے اندر بیٹھے شخص سے کہا کہ تم نے قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی کیوں کی؟
ٹکٹ لینے میں ناکام کھڑے کئی لوگ اس کی طرف متوجہ ہوگئے۔ اس شخص نے ایک مرتبہ پھر اونچی آواز میں کہا کہ یہ ٹکٹ بیچنے والے نے ہمارے قائداعظم کی توہین کی ہے اور ان کی تصویر والے نوٹ کو نیچے پھینکا ہے۔
جنہیں ٹکٹس نہیں ملی تھیں، وہ پہلے سے ہی غصے میں تھے، یہ سن کر انہوں نے بھی اپنا سارا غصہ قائداعظم کی توہین کے نام پر نکالنا شروع کردیا اور سینما کو آگ لگا دی۔ اگلے 5 منٹ کے اندر اندر وہ سینما راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا۔
آج سے چند دن پہلے ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے توہین رسالت ﷺ کرنے والے پیجز کے متعلق بڑے دبنگ قسم کے ریمارکس دیئے اور کہا کہ ان پیجز کو روکنے کیلئے اگر انہیں پورا سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بھی پابندی لگانی پڑے تو وہ ایسا کر گزریں گے۔ عینی شاہدین کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی جب فیصلہ قلمبند کروا رہے تھے تو ان کی آنکھیں نم اور ہاتھ کانپ رہے تھے۔
پھر اس کے بعد ہمارے سوشل میڈیا پر جسٹس شوکت کی تصاویر تھیں اور عوام الناس کی واہ واہ۔ ہمیشہ کی طرح پکی ہوئی ہانڈی پر اپنا حق جتانے جماعت اسلامی بھی وہاں پہنچ گئی۔ جماعتئے بڑی دور کی کوڑی لے آئے کہ جج صاحب کے والد صاحب کی چھوٹی پھوپھی کی بہو کے ماموں کی بیٹی کا شوہر کبھی جماعت کا رکن ہوا کرتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ اس لئے شوکت عزیز صدیقی کو جماعتیا تصور کیا جائے اور اس کیلئے جتنی بھی واہ واہ ہورہی ہے، وہ جماعت کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی جائے۔
لیکن کسی نے غور نہ کیا کہ دراصل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک تیر سے کئی شکار کرلئے۔ پچھلے سال کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک افسر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزمات لگاتے ہوئے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک ریفرینس دائر کیا تھا۔ اس ریفرنس کی زد میں کئی دوسرے جج بھی آئے تھے جن میں سے کئی استعفی دے کر باعزت طریقے سے چلے گئے۔
پچھلے سال ہی کئی ڈسٹرکٹ بارز ایسوسی ایشنز نے بھی اس جج کے خلاف ریفرینسز فائل کئے تھے کہ یہ بارز کے انتخابات میں اثرانداز ہوتا ہے اور سیاست میں ملوث ہوتا ہے۔
بہرحال، شوکت عزیز صدیقی نے بھی اس ٹکٹ نہ ملنے والے شخص کی طرح بڑی چالاکی اور ذہانت سے جوڈیشل کونسل میں اپنے خلاف دائر ریفرینس کا توڑ نکال لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر الباکستانیوں نے پہلے ہی جج کا منہ چوم چوم کر لال کردیا ہے، اب اگر سپریم جوڈیشل کونسل اس کے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو یہ لوگ بڑی سہولت سے اسے " سیکولر اور لبرل لابی " کی انتقامی کاروائی سے تعبیر کرتے ہوئے جج صاحب کو کندھوں پر بٹھائے لُور لُور پھرنا شروع ہوجائیں گے۔
کیا ناموس رسالت ﷺ کے حق میں دیا گیا بیان، رسول پاک ﷺ کے فرمان کی نافرمانی جیسے گناہ کو بھی مٹا دیتا ہے؟
نبی ﷺ نے فرمایا تھا کہ کسی کا حق نہ مارو، کرپشن مت کرو، اگر منصف بنو تو انصاف کرو، اپنے اختیارات سے تجاوز مت کرو ۔ ۔ ۔ اگر کوئی شخص یہ سب کچھ کرتا ہے لیکن پھر اپنے آپ کو عاشق رسول ﷺ کہہ کر یہ سارے گناہ معاف کروالے تو پھر کہیں نہ کہیں مسئلہ ضرور ہے، یا تو ہمیں دین کی سمجھ نہ آئی یا پھر ہم سب کرپٹ ہیں۔
کچھ ایسا ہی معاملہ طاہراشرفی کے ساتھ بھی ہوا۔ پچھلے دنوں اس کے خلاف غیرملکی رپورٹ شائع ہوئی کہ کیسے وہ یورپی یونیین سے حکومت کو بتائے بغیر کسی خاص مقصد کیلئے کروڑوں یوروز کے فنڈز لیتا آیا تھا۔ خبر کی اشاعت کے بعد اسے اس کے عہدے سے تو برطرف کردیا گیا لیکن بجائے وہ اس کی وضاحت کرنے کے، آج جمعہ کے روز یوم ناموس رسالت ﷺ منانا شروع ہوگیا۔
700 کی دہائی میں سیمنا کی ٹکٹ لینے میں ناکام شخص نے جو حکمت عملی استعمال کی تھی، اس کا استعمال بڑی کامیابی سے آج بھی جاری ہے۔
اس ملک میں واقعی جہالت کا راج ہے!!! بقلم خود باباکوڈا
[/RIGHT]

Re: Banning on social media

Can we check with DB if GS will be banned too? :hmmm:

Prime Minister’s son-in law Captain (retd) Muhammad Safdar made a emotional speech on a point of order. He lauded Islamabad High Court judge, Justice Shaukat Aziz Siddiqui for taking firm position on the issue.

He said with blasphemous content still available on social media he does not see Cyber Crime Act as being implemented. “Why are we being forced to lay our lives on the issue? Why PTA does not impose ban on social media? This is going to lead the country towards anarchy,” Safdar remarked.

Re: Banning on social media

Make me admin for few days…InshaAllah GS shall be banned in US as well :slight_smile:

Re: Banning on social media

This is just so that this party (noora league) can avoid criticism and try to stop corruption from being caught.
They’re using the blasphemy excuse though, any sensible person can see that. Its obvious, how they wake up now? lol