[RIGHT]اسباب بغاوت بلوچستان)****میں یہ سوال تمام دانشوروں اور سیاست سے وابستگی رکھنے والے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی سیاست پانامہ لیکس پر احتجاج اور وزارت عظمی کے حصول کے علاوہ اور کچھ نہیں, جماعت اسلامی کی سیاست میں زیادہ تر بات اور ترجیع مسئلہ کشمیر اور وہاں کی عوام کے حقوق کو ہی دی جاتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سیاست سندھ تک محدود ہے جہاں وہ پوری طرح ڈیلیورنس سے قاصر ہیں اور مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں پنجاب صف اول میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان تمام حالات میں بلوچستان اور وہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے تخفظ کی بات کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بنیادی حقوق سے محروم کیوں؟؟ آج تک بلوچ لوگوں کے حقوق کے لئے کوئی لانگ مارچ کیوں نہیں کیا گیا؟ بلوچستان کے ساتھ ناجائز اولاد جیسا سلوک کیوں؟؟؟ کیا بحیثیت پاکستانی یا کم از کم بحثیت انسان ان کے حق کی بات کرنا ہماری ذمہ داری نہیں؟؟؟
(عمر میر )[/RIGHT]
Re: Balouchistan
**[RIGHT]کس پاکستانی کی کیاذمہ داری ھے یہ لندن اوربرسلزمیں طے ھوتاھے۔ اگرطے شدہ
ذمہ داری سے ذرہ برابربھی انحراف توپھرحکم نامہ واشنگٹن سے آتاھے۔ نتیجہ سامنے ھے۔ کاش ھمارے فیصلے اسلام آبادمیں ھونے لگیں۔ بدقسمتی سے اسلام آبادکوصرف لانگ مارچ، دھرنے اوراحتجاج کیلئے مخصوص کردیاگیاھے۔ پنجابیوں پر ایساجادوکردیاگیاھے کہ وہ صرف پنجاب کوھی پاکستان سمجھتے ھیں۔ لیکن یہ سحربھی اب شاید ٹوٹنے والاھے۔ یہاں کوئی بھی سیاست دان اپنی مرضی سے کچھ نہیں کررھاھے۔ جن کے نام آپ نے لکھے ھیں یہ سب ایک ڈرامے کے مختلف کرداربن کررہ گئے ھیں اور یہ سب ایک ھی رنگ لیڈرکے ماتحت ھیں۔ سکرپٹ کے مطابق جس کاسین آجاتاھے وہ رنگ ماسٹرکی چھڑی کے اشارے پرناچناشروع کردیتاھے جوبراہ راست تمام چینلزپرچلناشروع ھوجاتاھے اورلوگ جم کرٹی وی کےسامنے بیٹھ جاتے ھیں۔ اس دوران سٹاک ایکسچینج کے ذریعے آدھاپاکستان چین کوبیچ دیاگیا، موٹروے رھن رکھ دیئے گئے، پی آئی اے اور پی ٹی سی ایل سمیت کتنے ادارے بیچ دیئے گئے یہ کس کو خبرھے؟؟؟؟ آپ کی پوسٹ میں جو بنیادی سوال ھے اس کا کیاجواب دیاجاسکتاھے کیونکہ حقائق کواتنامسخ کردیا گیاھے کہ پنجاب میں بیٹھ کردیکھیں تو بلوچ ظالم نظرآتے ھیں اگربلوچستان میں بیٹھ کردیکھیں تو پنجابی ظالم نظرآتے ھیں۔ حالانکہ پنجاب کے کسی بھی حصے میں آج تک کسی پٹھان، بلوچ یاسندھی کوتعصب کانشانہ نہیں بنایاگیا۔ عام لوگ کسی بھی صوبے سے تعلق رکھتے ھوں انہیں ایک دوسرے سے کیا دشمنی ھوسکتی ھے؟ تاریخ کومدنظررکھتے ھوئے یہی لگتاھے کہ بلوچستان کے جملہ حقوق 1948ء سے مکمل طور پرآرمی کودے دیئے گئے ھیں آرمی ھی اس کی سول پروپرائٹرھے اب کسی دوسرے کوبلوچستان کے حقوق کیلئے شایدپریشان ھونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آرمی کے سائے تلے سب چین سے سوتے ھیں۔ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کی بات کرنے کیلئے ان کے پروپرائٹرسے پوچھناپڑے گا۔ لیکن پروپرائٹرنہ توکوئی بات سننے کیلئے تیارھے اورنہ ھی اپنی 70سالہ کارکردگی پرکسی کوجواب دینے کیلئے تیارھے۔[/RIGHT]
[RIGHT][/RIGHT]
**
Like · Reply · 2 hrs
Re: Balouchistan
[mod]Please read and follow posting guidelines.[/mod]