Bahaar Rut Me..

بہار رُت میں اجاڑ رستے،
تھکا کروگے تو رو پڑو گے۔۔
کسی سے ملنے کو جب بھی محسن،
سجا کرو گے تو رو پڑو گے۔۔
تمہارے وعدوں نے یار مجھکو،
تباہ کیا ہے کچھ اس طرح سے،
کہ زندگی میں جو کبھی کسی سے،
دغا کرو گے تو رو پڑو گے۔۔
میں جانتا ہوں میری محبت،
اجاڑ دے گی تمہیں بھی ایسے
، کہ چاند راتوں میں جب کسی سے
، ملا کرو گے تو رو پڑو گے۔۔
برستی بارش میں یاد رکھنا
، تمہیں ستائیں گی میری آنکھیں
، کسی ولی کے مزار پر جب
، دعا کرو گے تو رو پڑو گے۔۔

2 Likes

Great! Nice poetry.

You posted this 5 days ago.

Not sure what happened to this part of forum.
Forget members, even moderators do not come back to see what is posted to encourage poster like you. :confused:

2 Likes

Thank you so much dearest.. :flower:

Wahh!..nice poetry!

2 Likes