Attack on turkish night club atleast 35 dead

Very much same happening that pakistan is facing…

Re: Attack on turkish night club atleast 35 dead

Terror bosses are targeting Teyab Ardogan by terrorist attacks…

Five terrorist countries of the world need to be neutralized:

  1. USA
  2. Israel
  3. India
  4. Saudi Arabia
  5. Iran

Now minus these 5 countries from the world and one may see a peaceful and prosper World…

Check out any terror outfit, one of these five is there supporting it…

Re: Attack on turkish night club atleast 35 dead

[RIGHT]**سال نو مرحبا****مسلمانوں نے حسب توقع نئے سال کا استقبال خون بہانے سے کیا۔ کل رات مقامی وقت کے مطابق دیڑھ بجے ایک شخص استنبول کے رینا نائٹ کلب میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 39 لوگ ہلاک ہو گئے جن میں 16 غیر ملکی باشندے بھی تھے۔ وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو کے مطابق زخمیوں کی تعداد 69 ہے جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔****استنبول کے گورنر واسپ شاہین کے مطابق حملہ آور نے کلب میں داخل ہونے کیلئے پہلے ایک پولیس مین اور ایک شہری کو ہلاک کیا۔ اور پھر اندر آ کر فائرنگ شروع کر دی۔**حملے کے وقت کلب میں موجود صنم اُیانک کا کہنا ہے۔ اس کے پیشتر کہ میں کچھ سمجھ سکتی، میرا شوہر میرے اوپر گرا۔ مجھے باہر نکلنے کیلئے اپنے اوپر سے بہت سے جسموں کو ہٹانا پڑا۔ یہ بہت خوفناک منظر تھا۔
رینا نائٹ کلب آبنائے باسفورس کے کنارے پر واقع ہے۔ جہاں اس وقت سات سو لوگ موجود تھے۔ لوگوں نے جان بچانے کیلئے پانی میں چھلانگیں لگائیں۔
حملہ آور اپنی کاروائی مکمل کرنے کے بعد فرار ہو گیا اور ابھی تک پکڑا نہیں گیا۔ افواہوں کا بازار گرم ہے اور ترکی کی حکومت خبر کی تفصیلات کو چھپا رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک نہیں بلکہ زیادہ تھے۔ کچھ لوگوں کے بقول حملہ آور عرب زبان بولنے والا تھا۔ لیکن ابھی تک ان باتوں کی تصدیق نہیں ہو پا رہی۔
پچھلے کچھ عرصہ سے ترکی میں دہشت گردی کی کاروائیاں مسلسل جاری ہیں، جن میں کرد اور خلافت اسلامیہ کے لوگ ملوث پائے گئے ہیں۔ البتہ اس حملے کے متعلق اس شبے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ کاروائی اسلامی خلافت والوں نے کی ہے کیونکہ کردوں نے کبھی عام شہری یا نہتوں پر حملہ نہیں کیا۔ ان کا نشانہ ترکی فوج اور ترکی پولیس رہی ہے۔ جب کہ اسلامی خلافت عام شہریوں کو قتل کر کے دہشت پھیلانے پر یقین رکھتی ہے۔
اردوعان کو ماضی میں اسلامی خلافت کے ساتھ رومانس بھاری پڑ گیا۔ چند سال پہلے اسی اسلامی خلافت والوں کو اردوعان کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ خوراک کے ٹرکوں میں اسلحہ چھپا کر اسلامی خلافت کو بھیجا جاتا تھا۔ مغربی ممالک اور دیگر مسلمان ممالک کے مجاہدین کا شام و عراق میں داخل کیلئے ترکی کا راستہ کھلا ہوا تھا۔ اسلامی خلافت کا سب سے بڑا خریدار اور اس سے مال بنانے والا اردوعان کا بیٹا بلال تھا۔ اور جس صحافی نے بھی اس کنکشن کا ذکر کیا، جیل کی صعوبتیں اس کا مقدر ٹھہریں۔ حالات نے اردوعان کو ایک سو اسی زاویئے کا اباؤٹ ٹرن پر کیا مجبور کیا۔ اس کی اسلامی خلافت سے پرانی محبت ہی اس کے گلے کا ہار بن گئی۔
بزرگ سچ ہی کہتے ہیں۔ خود کردہ را علاج نیست
[/RIGHT]

Re: Attack on turkish night club atleast 35 dead

Amreeka and terrorism! impossible…Ah! but there is a difference between “Terrorism” and “Kosher Terrorism” K-Terrorism is allowed..