Re: Attack on Karachi Airport
[RIGHT]
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
http://s27.postimg.org/ioheocg5f/airport_attack.jpg
القائدہ اور اس کی نظرياتی شاخيں جن ميں ٹی ٹی پی بھی شامل ہے، عرصہ دراز سے مذہب کی آڑ لے کرعام شہريوں پر ظلم وستم ڈھا رہی ہيں، جسے وہ اپنے تئيں سياسی جدوجہد اور عوام کے ايما پر لڑی جانے والی کسی ايسی جنگ سے تعبير کرتے ہيں جس لڑنے کا انھيں پورا حق حاصل ہے۔
کراچی ميں پيش آنے والے اندوہناک سانحے کے ضمن ميں فورمز پر بے شمار راۓ دہندگان کی آراء پڑھنے کے بعد ميں اپنے اس نقطے کا اعادہ کرنا چاہوں گا کہ يہ کہنا حقائق سے انحراف اور غير منطقی ہے کہ يہ حملے تو ان مبينہ ناانصافيوں کے نتيجے ميں کی جانے والی انتقامی کاروائياں ہيں جو اس راستے سے بھٹکے ہوۓ ٹولے نے اپنی مقدس جدوجہد کے ضمن ميں کی ہيں۔
يہ مجرم ہيں جو دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوۓ اپنے مکروہ مقاصد اور اہداف کے ليے بدستور تشدد کو ہوا دے رہے ہيں۔ دہشت گردی کی کاروائ چاہے عالمی سطح پر کی جاۓ يا اپنے ہی ملک کے اندر، وہ ہر صورت جرم ہی گردانی جاۓ گی۔ ايسی کسی بھی کاروائ کو انتقام، سياسی جدوجہد يا ردعمل قرار نہيں ديا جا سکتا ہے۔ يہ بہرصورت قتل ہے۔ دانستہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی کوئ توجيہہ نہيں دی جا سکتی ہے، اور وہ بھی اس صورت ميں جب حملے کے ليے دانستہ گنجان آباد عوامی مقامات کا انتخاب کيا جاۓ جس سے ان خود ساختہ جنگجوؤں کی بہادری کی قلعی بھی کھل جاتی ہے جو اپنی “مقدس جدوجہد” کی حرمت کا دم بھرتے نہيں تھکتے۔
اس جنگجو کی بہادری کے بارے ميں کيا کہا جا سکتا ہے جو ميدان جنگ سے بھاگ کر بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنانے کا فيصلہ کرتا ہے اور اس کے بعد انتہائ ڈھٹائ سے اپنے بيانات ميں اپنی “عظيم کاميابی” پر اتراتا بھی ہے؟
يہ واقعہ ان لوگوں کی آنکھيں کھولنے کے ليے بھی کافی ہونا چاہيے جو اب بھی اس بات پر يقین رکھتے ہيں کہ دہشت گردی کو شکست دينا صرف امريکہ کا ہی دردسر ہے۔ وقت کی اہم ضرورت يہی ہے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے ذريعے معاشرے پر اپنا سياسی اور مذہبی اثر ورسوخ بڑھانے کے فلسفے کو شکست دی جاۓ۔ دہشت گردی تمام معاشروں کے ليے يکساں خطرہ ہے۔
دہشت گرد پاکستان کے اندر موجود ہيں اور انھوں نے پاکستان کے لوگوں کے خلاف کھلی جنگ کا آغاز کر رکھا ہے۔ ان کے الفاظ اور ان کے عملی اقدامات ان کے ارادوں کو واضح کر رہے ہیں۔
دہشت گردوں کا مذہب سے کوئ تعلق نہيں ہے۔ دہشت گرد محض جذبات کو بھڑکانے اور اپنے غير انسانی فعل کو درست ثابت کرنے کے لیے مذہبی نعروں کا سہارا ليتے ہيں۔ بے گناہ انسانوں کی جانوں کا ضياع ان کی مذہبی اور سياسی وابستگی سے قطع نظرانتہاہی قابل مذمت فعل ہے۔
بلا کسی تفريق اس قسم کے تشدد اور خون ريزی کی کوئ بھی صفائ پيش نہيں کی جا سکتی ہے۔ امريکی حکومت دہشت گردی کے سدباب کے ساتھ امن، جمہوريت اور برداشت کے حصول کے ليے پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے عوام کی جدوجہد ميں ان کے ساتھ ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
www.state.gov
Facebook
[/RIGHT]
