Sindh Rangers have said that armed wing of a political party in Karachi is behind sectarian killings.
Guess which “political party” is it.
??? - ?BBC Urdu? - ???: ’??? ??? ??? ??? ??? ??? ?? ??? ??? ??? ??‘?](کراچی: ’فرقہ وارانہ تشدد میں سیاسی جماعت کا عسکری ونگ ملوث ہے‘ - BBC News اردو)
محرّم الحرام کے آغاز سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں ہلاکتوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے۔
پیر کو دو ڈاکٹروں سمیت شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے بعد منگل کو شہر میں ایک معلم سمیت مزید پانچ افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ رینجرز کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں حالیہ فرقہ وارانہ ہلاکتوں میں ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ ملوث ہے۔
رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام کے مشترکہ اجلاس کے بعد رینجرز کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایسے شواہد ملے ہیں جن سے نشاندھی ہوتی ہے کہ ان فرقہ وارانہ ہلاکتوں میں ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ ملوث ہے، جس کا مقصد لوگوں کو بھڑکانا ہے تاکہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ فسادات کرائے جائیں۔