[RIGHT]شہادت حضرت عمر رض : عجمی سازش یا کچھ اور۔۔۔۔۔۔؟؟
گورنروں کے خلاف کرپشن یا بداعتدالی کی معمولی شکایات پر حضرت عمر رض کا احتساب بہت سخت تھا۔ مثلاً
۔ ایک شاعر کو بڑا نظرانہ دینے کی شکایت پر حضرت خالد بن ولید رض کو معزول کردیا۔
۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رض کے بارے ایک عوامی شکایت پر ایک مقدمہ بنا جسمیں وہ سزاء سے تو بچ گئے لیکن گورنری سے معزول کردیے گئے۔ جس پر وہ حضرت عمر رض سے رنجیدہ و شاکی بھی رہے لیکن گورنری پر بحال نہیں ہوسکے ( یاد رہے انہی کا غلام ابولولو حضرت عمر رض کا مبینہ قاتل کہا جاتا ہے۔۔؟؟)
۔ حضرت عمر رض شام کے دورے کے دوران ریشمی لباس اور قیصر و کسریٰ والا شاہانہ رہن سہن اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے تھے۔ اسوقت گورنر شام کمال مہارت سے اس معاملہ کور کرگئے۔ لیکن بات کب تک چھپتی ہےاور پردہ کہاں تک ڈالا جاسکتا ہے۔خلیفہ کو رپورٹس پہنچ رہیں تھیں اور گورنرِ شام کی جلد یا بدیرمعزولی کا امکان تھا۔ لیکن پھر سخت احتساب کرنے والے کا ہی خون کردیا گیا۔
اور حضرت مغیرہ رض پھر گورنر بن گئے اور پھر یذید کی ولی عہدی کا مشورہ دینے اور بیعت کروانے تک خدمات انجام دیتے رہے۔ شام گورنر بھی شہادت حضرت عمر رض کے بعد اس عہدہ پر مستقل قائم رہے آخر خلافت سرنگوں ہوگئی لیکن انکو وہاں سے کوئی ہٹا نہ سکا۔ اس لیے اس طالبِ علم کی نظر میں واقعات کو نئے زاویے سے دیکھا جائے تو شہادت حضرت عمر رض کے ‘بنیفشری’ آسانی سے نظر آجائیں گے
یہ عرب و عجم کا نہیں بلکہ خواہشاتِ نفسانی کے بھڑکتے جہنم کا مسئلہ تھا ۔[/RIGHT]
[RIGHT]گذشتہ سے پیوستہ : اہل علم و عدل کی خدمت میں مذید چند نکاتشہادت حضرت عمر رض : عجمی سازش یا کچھ اور۔۔۔؟؟ (2)شام کی گورنری خطرے میں پڑنے والی تھی تو مغیرہ ( کے غلام یا کارندے ) سے ملکر یہ واردات کروا دی اور الزام بھی عجمیوں پر لگا دیا۔ کیونکہ غلام یا کارندہ بھی قتل۔۔۔؟؟
اس واقعے میں بیت سے مذید سوالات بنتے ہیں۔ مثلاً
1۔ جیسے پرویز صاحب نے بھی شاہکارِ رسالت میں لکھا کہ ابولولو نصرانی المذھب تھا۔ توا سوال بنتا ہے کہ فارس میں نصرانی کہاں تھے وہاں تو مذھب مجوسیت تھا۔۔؟؟
2۔ عجمی بندے کا نام (عربی کنیت پر) ابولولو کیسے ہوگیا۔ یہ کیسا عجمی تھا۔۔۔؟؟
3۔ ابولولو کو شکایت مغیرہ سے تھی اور خلیفہ کے ساتھ دس بندے مسجد میں مار دیے لیکن مغیرہ کو کچھ نہیں کہا۔۔۔۔؟؟
4۔ عجمیوں نے عجم پر حملہ کرنے والے کسی سپہ سالار اور مجاھد کوکبھی کچھ نہیں کہا کیا عداوت صرف خلیفہ سے تھی۔۔۔۔۔۔۔؟؟
5۔ نامنہاد سازش کے سارے کردار (جو بقول روایت اپنے باس خنجر بھی رکھتے تھے) ایک اکیلے ابنِ عمر رض نے جاکر مار دیے۔ اور مبینہ سازش کی تفصیلات دفن ۔۔۔؟؟
۔
۔
۔
۔
یہ گیم کچھ اور تھی۔۔؟[/RIGHT]
[RIGHT]شہادت حضرت عمر رض : عجمی سازش یا کچھ اور۔۔۔؟؟
(3) گذشتہ سے پیوستہنبیؐ نے بنوامیہ کے سرخیل مروان کواسکی اسلام دشمن حرکات کی وجہ سے جلاوطن کردیا تھا۔ حضرت عمر رض نے دباؤ کے باوجود مروان کی معافی اورجلاوطنی ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ یہ وہی کردار ہے جو دورِ عثمان رض میں خلیفہ کا سیکڑی بنا اور ان وفود جو محض مصر کے گورنر کے خلاف شکوے لائے تھ انکے قتل کے پروانے جاری کردیے اور وہ خط اسی وفد نے پکڑ لیے اوریہ سب معاملہ خلیفہ کے خلاف بغاوت کا باعث بنا۔
ان حلات میں یہ شخص جلتی پر تیل ڈال کر خود فرار ہوگیا۔جب کبھی یہ عرب ملوکتیں ختم ہونگیں تو بہت سے راز تب کھلین گے مذید۔۔!!
[/RIGHT]
[RIGHT]**بو مسلم نخعی کہتے ہیں کہ جب مصعب بن زبیر کا سر کوفہ کے دارالامارہ میں عبدالمالک بن مروان کے سامنے لایا گیا تو عبدالمالک نے مجھے پریشان دیکھ کر پوچھا کیا بات ہے۔ میں نے کہا " اے امیر المومنین، میں جب اس گھر میں داخل ہوا تو میں نے اسی جگہ پر حضرت حسین کے سر کو ابن زیادہ کے سامنے پڑے دیکھا، پھر اس میں داخل ہوا تو ابن زیاد کے سر کو مختار ثقفی کے سامنے پڑا دیکھا، پھر داخل ہوا تو مختار کے سر کو مصعب بن زبیر کے سامنے پڑے دیکھا، اور اب مصعب کا سر آپ کے سامنے پڑا ہوا ہے، اے امیرالمومنین اللہ تعالیٰ آپ کو بچائے۔ ابومسلم نخعی کہتے ہیں کہ یہ سن کر عبدالمالک اپنی جگہ سے اچھل کر کھڑا ہو گیا اور نشست گاہ کے اوپر جو محراب بنا ہوا تھا اس کو گرانے کا حکم دے دیا۔**مروج الذاہٰب و معاون الجواہر، جلد 3
ابوالحسن بن حسین المسعودی[/RIGHT]