al-'Alaq :: The Zygote

[right]بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے (ابتدا کرتا ہوں،) جو سامانِ ربوبیت و تواتر سے میسّر کرتا ہے

اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
پڑھو اپنے رب کے نام سے، وہ ہستی جس نے (تمام کأنات کو) تخلیق کِیا

خَلَقَ الْإِنسَنَ مِنْ عَلَقٍ
انسان (یہ تو سوچے کہ وہ، جِس کو یہ کأنات عبور کرنے کی صلاحیت عطا کی گئ ہے، اُس) کو (اللہ نے محظ) از بُودِ جفتہ تخلیق کِیا

اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
پڑھو (اور سمجھو اپنے منتہٰی کو،) کہ تمہارے رب (نے حصول علم و تفہیم) کی (روِش میں) کرامت (رکّھی کی) ہے

الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
وہ ہستی جس نے تمہیں (بذریعہِ عقل و دانش،) قلم کا استعمال سِکھایا

عَلَّمَ الْإِنسَنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
انسان کو وہ کچھ سکھایا جس کا علم اُسے (اِن صلاحیتوں کے بِنا) ہو ہی نہیں سکتا تھا

كَلَّا إِنَّ الْإِنسَنَ لَيَطْغَى
پر (یہ) کہ انسان (اب بھی) سرکش ہے

أَنْ رَءاه اسْتَغْنَى
کہ وہ خود کو غنی سمجھ بیٹھا ہے

إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى
ہالانکہ تمہارے رب (اور اس کے نظامِ حیات) کی طرف (تمام انسانیت کی) واپسی (ہی اُس کی منزل) ہے

أَرَءيْتَ الَّذِي يَنْهَى
کیا (تم نے) ایسے شخص کو دیکھا ہے جو روکنے (اور جابر ہونے) کی کوشش کرتا ہو؟

عَبْدًا إِذَا صَلَّى
جو اُس بندے کو (روکے،) جو اللہ کے احکام (یعنی اِس قرآن) کی پیروی کرنا چاہتا ہو؟

أَرَءيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى
کیا (تم نے اُس روکنے والے کو کسی بھی لحاظ سے) کہ راہِ حق پہ دیکھا ہے؟

أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى
یا اُس کی روِش فرحت والے منتہٰی تک پہنچانے والی ہوتی

أَرَءيْتَ إِنْ كذَّبَ وَتَوَلَّى
کیا (پھر تم اُسے) تکذیب کرتے دیکھتے؟ اور (وہ بھی) اپنے ہی مددگار کی؟

أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى
کیا (وہ شخص یہ) نہیں سمجھتا کہ قانونِ خداوند اِستسنٰی سے پاک ہے؟

كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعَا بِالنَّاصِيَةِ
کہ اگر اُس نے اپنی روِش نہ بدلی، تو اسے اس کی (آنکھیں کھول دینے کی غرض سے) پیشانی کے بالوں سے پکڑا جاۓ گا؟

نَاصِيَةٍ كَذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
کیونکہ (وہ ایک سرکش و لاعِلم گھوڑے کی طرح ہے، جس کی) پیشانی کے بال (اُسکا) مُنہ موڑ کر راہِ راست سے ہٹا رہے ہیں

فَلْيَدْعُ نَادِيَه
پھر بُلا لینے دو اُسے اپنی (نامنہاد) پنچایِت

سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
ہیں اِن جیسوں (کو درست کرنے) کے لیۓ (ہمارے) قولنین

كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ
ہرگِز مت اطاعت کرو اِن (سرکشوں) کی، بلکہ (احکامِ الٰہی کے) پیکرِ تسلیم بنو، اور (یہ راستہ اپناتے ہی تم دیکھو گے کہ ہر قدم پہ تم اپنے منتہٰی سے) قریب تر ہو[/right]