Aik POEM

دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو

شفق دھنک مہتاب گھٹائیں تارے نغمے بجلی پھول
اس دامن میں کیا کیا کچھ ہے ہاتھ وہ دامن آئے تو

چاہت کے بدلے میں ہم تو بیچ دیں اپنی مرضی تک
کوئی ملے تو دل کا گاہک کوئی ہمیں اپنائے تو

کیوں یہ مہر انگیز تبسّم مد نظر جب کچھ بھی نہیں
آئے اگر انجان کوئی اس دھوکے میں آ جائے تو

سنی سنائی بات نہیں ہے اپنے اوپر بیتی ہے
پھول نکلتے ہیں شعلوں سے چاہت آگ لگائے تو

جھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دہراتی ہے
اچھا میرا خواب جوانی تھوڑا سا دہرائے تو

نادانی اور مجبوری میں یارو کچھ تو فرق کرو
اک بےبس انسان کرے کیا ٹوٹ کے دل آ جائے تو

Re: Aik POEM

**دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو

aisa ek gana tha.. aaiye aap ka intezar hai

**Aaye Aapka Intezaar Tha - Vijaypath (1994) HD Music - YouTube](http://www.youtube.com/watch?v=UmYxXj9RRBc)