علی نے آج اس سے کوئی بات نہ کی اور چپ چاپ کھانا کھا کر سونے کے لیے لیٹ گیا لیکن عالیہ سوچتی رہی کہ آخر آج علی کو کیا ہو گیا ہے، وہ ہنستا مسکراتا چہرہ، وہ بات بے بات قہقہے، وہ لطیفے ، وہ قصے ، وہ مزے مزے کی کہانیاں ؟ آخر کیا ہوا ؟ کیا اس کی زندگی میں کوئی اور عورت آ گئی ہے ؟
عالیہ بسترے کے دوسرے کنارے آنسو بہانے لگی، ‘‘ہاں ! واقعی علی کی زندگی میں کوئی دوسری عورت آ گئی ہے ورنہ آج سے پہلے تو اس نےمجھے کبھی ایسے اگنور نہیں کیا تھا۔ آج میں نے اس کا فیورٹ کلر پہنا تھا، خوب سجی سنوری تھی مگر اس نے آنکھ بھر کر بھی نہیں دیکھا’’۔ عالیہ مسلسل سوچنے میں مصروف تھی۔ ‘’ میں کل ہی علی کی زندگی سے کہیں دور چلی جاؤں گی، اگر وہ کسی اور کے ساتھ خوش ہے تو مجھے بھی اس کی خوشی سے زیادہ کچھ بھی عزیز نہیں ہے ‘’ ۔۔ جانے وہ کتنی رات گئے تک روتی رہی۔۔۔
اور دوسری جانب علی ایک ہی بات سوچ رہا تھا
‘’ بے غیرت نے ہسی کا ریویو لے لیا ہوتا تو آج میچ جیت جاتے ‘’ ۔۔۔
^aww..I can’t read at all…my hubby just translated for me
what its saying is the while Aaliyah was lying in bed wondering why Ali is not talking to her, and thinking that he likes another woman..all Ali was thinking was " Why didn’t they ask for review for Mike Hussey, then we would have won the match!"
You would know this joke if you watched the 3rd ODI vs Aussies