Aafia Siddiqui sentenced to 76 years

Re: Aafia Siddiqui sentenced to 76 years

[RIGHT]
اس معاملے ميں تو “مدعی سست اور گواہ چست” والی کہاوت سچ ثابت ہورہی ہے۔
يہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کی ذمہ داری نہيں ہے کہ وہ ہر ايک قانونی مقدمے کے حوالے سے تکنيکی معاملات پر سوالوں کے جواب دے۔ يہ ذمہ داری اس کيس سے متعلق وکيلوں کی ہے۔ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ترجمان کی حيثيت سے ميں يہ بات پورے وثوق کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ امريکہ ميں کسی بھی ملزم کی طرح ڈاکٹر عافيہ کو بھی قانونی معاونت فراہم کی گئ تھی اور ان کے پاس اس بات کا پورا موقع تھا کہ وہ اس کيس کے کسی بھی پہلو کو چيلنج کرنے کے علاوہ اپنی کہانی کی وضاحت پيش کريں۔ ان کے وکيلوں کے پاس گواہوں کو پيش کرنے اور ان کے خلاف پيش کيے جانے والے گواہوں کو چيلنج کرنے کا آپشن بھی موجود تھا۔ ڈاکٹر عافيہ کے پاس واشنگٹن ميں پاکستانی سفارت خانے سے کونسلر کی سطح پر معاونت کے حصول کا آپشن بھی موجود تھا جسے انھوں نے استعمال بھی کيا۔ ان کے مقدمے کی کاروائ ايک عوامی عدالت ميں عالمی ميڈيا کی موجودگی ميں ہوئ۔ اس مقدمے سے متعلق تمام افراد کو قانونی موقع ميسر تھا کہ وہ جيوری کے سامنے اپنا نقطہ نظر پيش کريں۔

ڈاکٹر عافيہ صديقی کے خلاف پيش کی جانے والی چارج شيٹ اور سزا آپ ان ويب لنکس پر پڑھ سکتے ہيں۔

http://www.justice.gov/usao/nys/pressreleases/September10/siddiquiaafiasentencingpr.pdf

ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”]

[email protected]
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall[/RIGHT]