Re: Aafia Siddiqui sentenced to 76 years
[RIGHT]
سب سے پہلے آپ اس بات کو ياد رکھيں کہ ایک ملک جہاں قانون کی حکمرانی نظام کا بڑا حصہ ہے، جو بھی جرم کا مرتکب ہو اسے بڑے صاف شفاف طریقے سے فوری انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اور جہاں تک رہا تعلق عصمت دری اور تشدد کے الزامات کا، ميں يہ واضع کرنا چاہوں گا کہ قيديوں پر تشدد اور غیر انسانی تزليل ياجنسی طور پر ہراساں کرنا امريکی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کا ارتکاب کرنے والا امریکی قانون کے تحت سزا کا مستحق ہے۔
ڈاکٹر عافيہ نے خود کہا کہ مجھ پر تشدد نہيں کيا گيا، يہ خبر جو مسلمانوں ميں پھيلائ جا رہی ہے بلکل جھوٹ ہے ۔ دلچسپ بات يہ ہے کہ خود ان کی قانونی ٹيم نے يہ واضح کيا ہے کہ ان پر گرفتاری کے دوران کسی بھی قسم کا تشدد نہيں کيا گيا۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفارت خانے کے افسران کو بھی حراست کے دوران
ملنے کی اجازت تھی۔
ميں یہ ضرور کہوں گا کہ کچھ لوگ کسی بھی مسلۓ ميں معقولیت اور ثبوت چھوڑ کر جذبات کی بنیاد پر یکطرفہ رويہ اختيار کرتے ہيں۔
ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]