Re: 5th Fabruay , The Kashmir Solidarity Day
**Insha’allah
**
http://www.dailyqudrat.com/wp-content/uploads/2014/02/index80.jpg
[RIGHT]آج پانچ فروری 2014 کو پورے ملک اور آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور مجبور و بے بس کشمیریوں کو احساس دلانے کے لیے کہ ہم آج بھی آپ کے مقاصد و مفادات کے سنگی ساتھی ہیں، یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر، جسے بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ’’پاکستان کی شہ رگ‘‘ قرار دیا تھا، پر بھارتی قابض فوجوں نے جس طرح کے مظالم ڈھائے ہیں، اہل کشمیر کا جس انداز میں استحصال اور استیصال کیا ہے، اس کا فطری نتیجہ اب تک یہ نکل جانا چاہیے تھاکہ آزادی ان کا مقدر بنتی لیکن تاریکی اور غلامی کی یہ سیاہ رات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت دو بڑی خونریز جنگیں لڑ چکے ہیں، کارگل اور سیاچن گلیشئیر کے سانحات بھی جنم لے چکے ہیں لیکن اس کے باوصف مقبوضہ کشمیر کو پنجہ ہنود سے چھڑایا نہیں جاسکا ہے۔ حیرت انگیز بات ہے کہ گزشتہ چھ عشروں کے دوران مقبوضہ میں قابض بھارتی فوجیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا چکی ہیں، نوے ہزار کے قریب خواتین بیوہ ہوچکی ہیں، کشمیریوں کے ثمر آور باغات اجاڑ دیے گئے ہیں، قدیم کشمیری صنعتوں کو دانستہ تباہ کرکے معدوم کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں جھول آیا ہے نہ ان کے
حوصلے توڑے جاسکے ہیں۔ اس استقلال اور جرات مردانہ پر بجاطور پر دنیا بھر سے کشمیریوں کو داد ملنی چاہیے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
https://fbcdn-sphotos-c-a.akamaihd.net/hphotos-ak-prn2/t1/s403x403/1609853_698714123482420_937521187_n.jpg
Ghulam Haidar Shiekh | [/RIGHT]
**
**
Sharif invites India to resolve Kashmir dispute through dialogue
The premier was addressing the legislative assembly of Azad Jammu and Kashmir on the occasion of Kashmir Solidarity Day.
Zardari, Bilawal pay tributes to Kashmiris
paktribune.com](http://paktribune.com/news/Zardari-Bilawal-pay-tributes-to-Kashmiris-266627.html#.UvHzFfYk04g.facebook)