Re: انتہا پسندی روکيے
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
يہ الزام کہ امريکی حکومت مشرق وسطی ميں بے جا مداخلت کر کے تشدد کے واقعات کا سبب بن رہی ہے، بالکل غلط اور نا قابل فہم ہے کيونکہ امريکی فوجی تو ميدان ميں سرے سے موجود ہی نہيں ہيں۔ امريکہ ايک وسيع اتحاد کا ممبر رکن ہے جو عراق اور شام ميں اجتماعی طور پر داعش کے دہشتگردوں اور اسد کی جابر حکومت کے ہاتھوں زير عتاب عام شہريوں کو بربريت پر مبنی کاروائيوں سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسی طرح يہ سوچ کہ پاکستان اور خطے ميں داعش کے بڑھتے ہوۓ اثرات اور ان درندوں کی جانب سے نوجوانوں کو اپنے ہی ہم وطنوں کے خلاف دہشت گرد کاروائيوں کی ترغيب کسی بھی طور مشرق وسطی ميں پيش آنے والے واقعات کا ردعمل ہے، غير منطقی ہے۔
کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ جو افراد ايک پاکستانی طالبہ کو عيسائ شہريوں پر دہشت گرد حملے کے ليے آمادہ کر رہے تھے، وہ مشرق وسطی ميں عام شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لے رہے تھے؟ يہ جانتے ہوۓ کہ پرتشدد انتہا پسندی پر مبنی وہی سوچ مشرق وسطی ميں بھی بے گناہ شہريوں کی ہلاکت کا موجب بن رہی ہے۔
کسی بھی قسم کی توجيہہ اور بے سروپا منطق اس حقيقت کو تبديل نہيں کر سکتی جو کسی بھی غير جانب دار شخص کے ليے بالکل واضح ہے۔ بے گناہ شہريوں کا بے دريخ اور بلاتفريق دانستہ قتل، ہيجان کی کيفيت ميں ليا گيا انتقام يا ردعمل نہيں بلکہ داعش کی جانب سے طے شدہ اور سوچی سمجھی حکمت عملی کا شاخسانہ ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
Kinakailangan ang Pagtiyak sa Seguridad
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]