just because fawad is from US state dept,every guppy is sitting tight and does not want to reflect on these sad pics...our US hatred has become legendary. US shd simply ban pakistanis from getting USA visa considering how much we hate amreeka.
Staying silent is not an act of hatred. People are simply dumbfounded when they see an american ( or their representative) talk against evil :D
جون 2013ء میں پاکستانی لوگ کار بم دھماکے ميں شدید زخمی ہونے والے ايک بچے کو ایمبولینس کے ذريعے مقامی اسپتال میں لے کر جا رہے ہيں ۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافات میں نیم فوجی دستے کے ایک قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے سے بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اورکئ زخمی ہوئے تھے۔
اگر کوئ آپ کے مکان ميں کراۓ دار کی حيثيت سے رہائش پذير ہو لیکن آپ کے گھر کے احاطے کو مختلف شہروں ميں تخريب کاری کی غرض سے اسلحہ و بارود کی تياری اور دہشت گردی کی تربيت کا اڈہ بنا دے ليکن آپ کو يہ يقين دلاۓ کہ آپ کا گھر، پڑوس اور شہر اس کی تخريبی کاروائيوں سے محفوظ رہيں گے تو آپ کو ايسے کراۓ دار کے خلاف کيا کرنا چاہيے؟ کيا آپ کے ليے يہ يقين دہانی اور حقيقت اطمينان بخش ہونی چاہيے کہ جو بھی تخريب کاری ہو گي وہ دور دراز شہروں ميں ہو گی، کم از کم آپ کا گھر اور پڑوس تو “امن” کی چھاؤں ميں رہے گا۔
يہ محض اتفاق نہيں ہے کہ آپ نے امن کے جس دور کا ذکر کيا ہے اسی دور ميں طالبان کے زير نگرانی اسامہ بن لادن کے تربيتی کيمپ اپنے جوبن پر تھے۔ کيا آپ کے خيال ميں ان انتہا پسندوں اور دہشت گردی کے خلاف کوئ کاروائ نہيں کرنی چاہيے تھی کيونکہ افغانستان اور پاکستان ان کے حدف نہيں تھے اور ان کے خلاف کاروائ سے ان علاقوں کا امن تباہ ہو جانے کا خطرہ تھا؟
جيسا کہ ميں نے اسی فورم پر پہلے کہا تھا کہ سانپ کو کتنا بھی دودھ پلائيں، ڈسنا اس کی فطرت ہے۔ آپ جب بھی اس کی مرضی کے خلاف جائيں گے وہ آپ کے سارے احسان بھلا کر آپ ہی پر حملہ آور ہو گا۔
پاکستان ميں پچھلے چند سالوں ميں خود کش حملوں کی لہر ميں بغير کسی تفريق کے بے گناہ شہريوں کا قتل اس کا واضح ثبوت ہے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ طالب علم، دانش علی حسین اپنے کمرے ميں اپنے مرحوم دادا طالب حسین کی تصوير ہاتھ میں پکڑے ہوۓ دکھ کا اظہار کررہا ہے، 54 سالہ مزدور مرحوم طالب حسین 3 مارچ 2014ء کو اسلام آباد کورٹ کمپلیکس ميں ہونے والے خود کش حملہ ميں جاں بحق ہونے والے گیارہ متاثرین میں سے ایک تھا۔