Re: The born leader , the only hope
In the waves of hate , lies and threats ,
message of love and unity , by a born leader , the only hope
https://fbexternal-a.akamaihd.net/safe_image.php?d=AQCq-UfRTfoqByAa&w=155&h=114&url=http%3A%2F%2Fimages.thenews.com.pk%2Fupdates_pics%2FBilawalBhutto_9-7-2014_159055_l.jpg
](http://shar.es/11kiDL )[RIGHT]قومی یکجہتی سیاست کی نذر ہوگئی ہے؛ بلاول بھٹو زرداری](http://shar.es/11kiDL ) [/RIGHT]
کراچی… پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی یکجہتی سیاست کی نذر ہوگئی ہے، سیاستدان اب درگزر کریں، آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، دربدر ہونے والے متاثرین کے لئے آگے بڑھ کرمدد کریں اور پاک فوج کے جوانوں کو بتادیں کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی سے جاری ویڈیوپیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پر لاکھوں آئی ڈی پیز دربدر ہیں، ایسے موقع پر ہم اپنے بھائیوں اوردہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو نہیں بھول سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضرب عضب پاکستان کی بقا اور ہماری سلامتی کی جنگ ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پوری قوم نے دل کھول کر2009 میں سوات متاثرین کی مدد کی۔اس وقت پوری قوم متحد تھی، آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے، آج قومی یکجہتی سیاست کی نظر ہوگئی ہے۔ انھوں نے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے اپیل کی کہ ان کے لئے جنگ کریں جو ہمارے لئے دربدر ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نفرتوں کو ختم کریں ورنہ نفرت ہمیں ختم کردے گی، بتادیں سندھ بھی متاثرین اور پاک فوج کے ساتھ ہے،بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب بھی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو آئی ڈی پی کمیٹی کی مدد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر این جی اوز اور فلاحی اداروں کے ذریعے متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔
That’s good statement. He should prepare for up coming floods in Sindh. Otherwise he has to cut sorry figure like in case of drought in Tharparkar earlier. Someone should inform him. Sindh government as usual is sleeping.