The born leader , the only hope

Re: The born leader , the only hope

Reply inshaalah tomorrow at UN blames Musharraf govt for BB’s murder

** پارٹی کی تنظیم نوکرونگا: بلاول بھٹو
**

**لندن(نیٹ نیوز) پاکستان پپلزپارٹی کے چئرمن بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی پی پی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے اور اصولوں پر سختی سے کار بند ہے شریک چیئر مین اور دیگر مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد پارٹی کی ملک کے اندر اور بیرون ملک تنظیم نو کریں گے اور نوجوان کارکنوں کو آگے لے کر آئیں گے پی پی پی کی نئی امیدیں ،نئی امنگیں نوجوان نسل سے وابستہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لندن میں پیپلز پارٹی کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ، یہ ملاقات پو نے تین گھنٹے جاری رہی ملاقات کرنے والوں میں کونسلر اظہر اقبال بڑالوی ،ڈاکٹر عاصم ،پی پی پی رہنما محسن باری ،وحید راسب، آغا تنو یر اور ریاض خان شامل تھے بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوان ہی کسی قوم یا تحریک کا اثاثہ ہوتے ہیں پی پی پی نے نوجوانوں کو ہمیشہ ایک جائز مقام دیا ہے پارٹی کی تنظیم نو میں نوجوانوں کو بھر پور نمائندگی دیںگے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے جمہوریت کے تحفظ کےلئے پی پی پی کی طرف سے دی جانے والی قر بانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پیپلز پارٹی عوامی مفادات کا تحفظ کرنے والی جماعت ہے جس نے ہر دور میں استحصالی قو توں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں مخلص اور محنتی کارکنوں کی پارٹی کے لیے خدمات کو نظرانداز نہےں کر سکتے پارٹی کارکن شہید بھٹو ار شہید بینظیر کے فلسفے اور نظریات کے ساتھ اپنی وابستگی کو مزید مضبوط کریں تاکہ پارٹی پھلے پھولے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شریک چیئرمین کی قیادت میں جمہوریت کی مضبوطی ،عوامی مسائل کے حل اور ملکی و قومی تعمیر و ترقی کی جدوجہد میں اپنا ہرممکن کردار جاری رکھے گی۔ **