Re: Suicides are surging among US troops - Pentagon
[RIGHT]چليں، یہاں پر پھر سے وہی پرانی فرضی کہانیاں دہرائی جا رہی ہیں۔ امریکہ عسکریت پسندوں کی حمایت کیوں کرے گآ جو اس کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن جائیں؟ میرا خیال ہے کہ وقت ہوگیا ہے کہ طالبان کی تاریخ کا مختصر سبق دہرايا جاۓ:
**
افغان طالبان:**
روس کے خلاف جنگ میں افغان مجاہدین کی مدد امریکہ نے پاکستان کی مختلف ایجنسیوں کے ذريعہ کی اور انہوں نے اپنی مرضی سے مختلف جنگی گروہوں میں
تقسیم کی- یہ بات ذہن میں رکھيں کہ روس کے انخلا کے کئی سال بعد تک طالبان 1994 سے پہلے قیام میں نہیں آۓ تھے۔
**
طالبان پاکستان:**
دسمبر 2007 ميں تحريک طالبان پاکستان کا باضابطہ اعلان بيت اللہ محسود کی قيادت ميں کيا گيا تھا۔ ستمبر1، 2010 کو امريکہ نے تحريک طالبان پاکستان کو ايک بيرونی دہشت گرد تنظيم قرار ديا اور حکيم اللہمحسود اور ولی الرحمن کو “عالمی دہشت گرد” قرار ديا۔ تحريک طالبان پاکستان کو ايک دہشت گرد تنظيم کا درجہ دیۓ جانے کے بعد اس تنظيم کی حمايت يا اس سے ميل ملاپ ايک جرم ہے اور امريکی حکومت اس تنظيم سے متعلق کسی بھی اثاثے کو منجمند کرنے کی مجاز ہے۔
ايسی کوئی قابل فہم وجہ موجود نہيں ہے جو اس بے بنياد الزام کو تقويت دے سکے کہ امريکی حکومت کيونکر ايک ايسی تنظيم کی حمايت کرے گی جو کہ نا صرف يہ کہ خود ہمارے اپنے فوجيوں کے ليے براہرست خطرہ ہے بلکہ پاکستان سميت دنيا بھر ميں ہمارے اتحاديوں کے لیے ايک تسليم شدہ دشمن کی حيثيت رکھتی ہے۔
افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
www.state.gov
USUrduDigitalOutreach - Government Organization - Washington, DC | Facebook
[/RIGHT]