Must Watch program KalTak

Re: Must Watch program KalTak

please see this too.
[FONT=Nafees Tahreer Naskh v1.0][size=3]کراچی : پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے کہاہے کہ نازیبا زبان استعمال کرنے پر وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جا ئیگا جبکہ رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ چینلز غیر شائشتہ گفتگو کرنےو الوں کو نہ دکھا ئے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ایلونتھ آور میں گفتگو میں فوزیہ وہاب نے کہاکہ وزیر اعظم فردوس عاشق اعوان کیخلاف کارروائی کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ پارلیمنٹ میں عوامی مسائل چینی کے بحران پر بات نہیں کی جاتی بلکہ آرٹیکل چھ کا تذکرہ کیا جاتاہے ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہاکہ سیاستدان کو اپنے جذبات قابو میں رکھنے چا ہئیں فردوس عاشق اعوان کے نازیبا کلمات کیخلاف سینیئر ساتھیوں کے مشورے کے بعد اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائیں گی۔[/size]