Kaho Wo Chaand Kesa Tha..

Re: Kaho Wo Chaand Kesa Tha..

Fakhira Batool

دھواں دھواں سا ان آنکھوں میں خواب رہنے دو
ھماری ذات میں پھیلا عذاب رہنے دو

پھر اس کے بعد تمیں اور کچھ نہ بھاے گا
ھمارے چہرے کو دیکھو ،کتاب رہنے دو
*… *
نہ جانے کون سے لمحے،کوئی پلٹ آے
کھلا ھوا ھے اگر دل کا باب،رہنے دو

محبتوں کی تجارت سے ھمکو کیا لینا
فقط خسارہ ھے اس میں جناب!رہنے دو

ملے ھو آج ،تو ملنا نصیب کر ڈالو
بچھڑ کے ملتا ھے کتنا ثواب رہنے دو

بتول جانے دو اس میں کسی کا دوش نہیں
یہ دل ازٌل سے ھے خانہ خراب رہنے دو
*فاخرہ بتول