[RIGHT]یہ پوسٹ 10 اگست 2014 کو کی گئی تهی جب کسی کے وہم و گمان میں بهی نہیں تها کہ خان صاحب دوسری شادی کرنے جارهے ہیں…اللہ کی مہربانی سے باباکوڈا کی ایک اور پیشن گوئی درست ثابت ہوگئی.
[/RIGHT]
[RIGHT]پیرسائیں باباکوڈا کا دربار آج پھر سجا تھا اور سوال و جواب کا سلسلہ جاری تھا۔ ایک مرید نے سوال پوچھا کہ باباکوڈا اپنے وجدان کی قوت سے آزادی مارچ کے بعد عمران خان کیلئے کیسا منظر نامہ دیکھتے ہیں؟
سوال بڑا اھم تھا چنانچہ دربار میں خاموشی چھا گئی اور تمام مریدین باباجی کا جواب سننے کیلئے ہمہ تن گوش ہوگئے۔
باباجی نے جواب دیا:
"میں 14 اگست کے بعد عمران خان کو اسلام آباد کے درزی کے پاس جاتا دیکھ رھا ھوں۔ ۔ ۔ "
باباجی یہ کہہ کر خاموش ہوگئے۔ مریدوں کو بات کی سمجھ نہ آئی، انہوں نے بے چینی سے پہلو بدلتے ہوئے باباجی سے درخواست کی کہ وہ کچھ وضاحت فرمادیں۔ باباجی مزید بولے:
“عمران خان کو بہت جلد طاقت کے اھم مراکز سے شیروانی سلوانے کیلئے کہا جائے گا اور پھر وہ حلف اٹھا لیں گے”
یہ سننا تھا کہ باباکوڈا کے دربار میں جیسے طوفان آگیا۔ وہ مریدین جو تحریک انصاف کے سپورٹر تھے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے فلک شگاف نعرے بلند کرنا شروع کردیئے۔ جو لوگ ن لیگ کے حامی تھے انہوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگانے شروع کردیئے۔ قبل اس کے کہ دونوں گروپوں میں لڑائی ہوجاتی، باباجی نے ہاتھ کے اشارے سے دونوں کو منع کیا اور پوچھا کہ وہ کیوں لڑ رھے ہیں؟
مرید خاص نے جواب دیا کہ چونکہ باباجی نے عمران خان کیلئے شیروانی اور حلف کی بشارت دی ھے اس لئے دونوں جماعتوں کے لوگ اپنے اپنے لیڈر کے حق میں نعرے لگا رھے ہیں۔
باباجی مسکرائے اور کہا:
“ارے بیوقوفو، وہ جو طاقت کے مراکز کی میں نے بات کی تھی وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان کی ہمشیرائیں ہیں جو اپنے بھائی کی دوسری شادی کروانے جارہی ہیں۔ شیروانی سلوانے کا مقصد دلہا کیلئے سوٹ سلوانا ھے اور حلف سے مراد نکاح نامہ تھا۔ ۔ ۔ ۔”
تمام مریدین بے ہوش ہوگئے لیکن پھر بھی نعرہ لگا گئے “باباکوڈا کی جے ھوووووو”
great couple....jealous haters go burn. Shes confident, sassy, great looking, career minded and strong. We NEED strong outspoken women in pakistan to stand up to the backward medieval mentality. Good one him, keeping his roots to the UK strong as ever.
Hassan @iamhassan9](https://twitter.com/iamhassan9) 2m2 minutes ago
Ramiz Raja on IK’s wedding: “92 k WC main mera catch bohat special hai kelin yeh catch us se bhi zyada special hai.”
How can you change a whole country when you can't even change a small province??
You are the one being lame here so stop making excuses... Nation has been fooled for many years, they have woken up now..They can decide for themselves...