Re: Eid special from constitution Avenue , Capital of Pakistan ,
Butt the corrupt Charsi Lota CM of KPK says otherwise
[/INDENT]
[TABLE=“width: 490, align: center”]
تحریک انصاف مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ نہیں کر رہی، پرویز خٹک
http://beta.jang.com.pk/images/headlinebullet.gif
http://images.thenews.com.pk/updates_pics/perwez-khatak_10-6-2014_161875_l.jpg
مانکی شریف…وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ نہیں کررہی ۔ احتجاجی دھرنا دھاندلی کے خلاف ہے۔ اگر انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوجائے تو نواز شریف کو جانا ہی پڑے گا۔ورنہ پانچ سال حکومت کریں کوئی اعتراض نہیں ۔نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں جیونیوز سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے الزام میں حقیقت ہو تو وہ تحقیقات کے لئے تیار ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ ، نوازشریف اور وزیراعلی شہباز شریف تینوں اپنے عہدوں سے استعفے دیں ۔ تحقیقات میں جس پر دھاندلی کا الزام ثابت ہو وہ گھر چلا جائے۔ میٹرو بس سروس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ریلوے سے بس ٹریک کے لیے زمین لیز پر مانگنے کے لیے باقاعدہ وزارت ریلوے کو درخواست بھیج دی گئی ہے۔ لیکن ابھی تک اس پر غور نہیں کیا گیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فلڈ کمیشن کی رپورٹ پر پشاور ، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کو سیلاب سے بچانے کے لیے پشتوں اور ڈیموں کی تعمیر پر اس سال سات ارب اور اگلے سال مزید 7 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔