Re: Obama confirms drone strikes in pakistan
[RIGHT]
میں آپ کو اس علاقے میں ہونے والے آپریشن کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا۔ البتہ يہ ضرور کہوں گا کہ امريکی حکومت بےگناہ لوگوں کو نشانہ نہيں بنا رہی ہے ايسے اقدامات ہمارے اصولوں کے منافی ہيں۔
يہ بات بھی واضح کرنا چاہوں گا کہ امريکہ کسی بین الاقوامی قانون یا پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔ اصل میں ہم پاکستان کی فوجی اور سویلین حکومت کے ساتھ مل کر باہم تعاون سے کام کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ ان بے رحم قاتلوں کو کا خاتمہ کيا جاۓ جو معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور جو پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں.
آپ نے شايد ديکھا ہوگا کہ حال ہی میں دہشت گردوں نے 15 پاکستانی فوجیوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ويڈيو جاری کی ہے يہ وہ فوجی تھے جن کو گزشتہ مہینے شمال مغربی پاکستان سے اغوا کيا گيا تھا آپ اس لنک پر يہ ويڈيو ديکھ سکتے ہیں۔
http://www.liveleak.com/view?i=e10_1327978572
کيا آپ اس بات سے اتفاق نہيں کرتے کہ ان کو روکنا ضروری ہے
ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]