Re: @ BrEaK!Ng NeWz @
Hum loog kafi ziyada muhawaroon key pheeti pheeti kar chukay hain
yah asal mein yahi tha leekan hum nay apni asaani kay liye ayad ko aaye kar dia … I’ve just google and almost every place foudn it ![]()
لاہورٟسپورٹس رپورٹرٞپاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالقادر نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کو بھی مستعفی ہوجا نا چاہئے ۔الشرق کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ اقبال قاسم کو اس وقت ہی مستعفی ہوجانا چاہیے تھا جب ان کے ڈراپ کئے ہوئے کھلاڑی مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ نے ان کی مرضی کے بغیر نیوزی لینڈ بھجوایا تھا تاہم ان کا استعفی دیر آئید درست آئید کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اقبال قاسم کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا ۔ قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یہ شکست نہیں بلکہ پوری قوم کی رسوائی ہو ئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب یہ فیصلہ کر لینا چاہیے کہ 2011ئ میں کن کھلاڑیوں کو کھلانا ہے اور کن کو باہر بٹھا نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیا ل کے مطابق ہمیں تمام سینئرز کو باہر بٹھا کر نئی ٹیم تیا ر کرنی چاہیئے اگر وہ ٹیم ہارے گی بھی تو ہماری اتنی رسوائی نہیں ہو گی۔آخری ایک روزہ میچ سے قبل محمد یوسف اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان جھگڑے کی خبروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ کرکٹ بورڈکو ٹیم میں گروپ بندی کی مسلسل خبروں کے بعد فوری طور پر ایک انکوائری کمیٹی بنانی چاہئے جو کہ پوری ایمانداری سے اس سارے معاملے کا جائزہ لے کر ذمہ دار کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر نکا لے ۔