Re: Azad Kashmir elections
Yesterday SirajulHaq the chief Bigger terrorist entity presented a drama march and 2 elected on bribe from PML N were with him
However terrorist have their own logics
آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہو گی
http://urdu.geo.tv/assets/front/images/national.pngAugust 16, 2016
[RIGHT]آزادکشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے میدان آج سجے گا ۔ مسلم لیگ ن نے سابق سفارت کار مسعود خان اور پیپلز پارٹی کی جانب سے چودھری لطیف اکبرکو نامزد کیا گیا ہے۔ صدر کے انتخاب میں کشمیر کونسل کے 7 اور آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 48 اراکین ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔
صدرآزادکشمیرکے انتخاب کے لیے پولنگ آج صبح 10 بجےآزادجموں وکشمیر قانون سا زاسمبلی کے لاجنگ ہال میں ہو گی ۔ صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی زیر صدارت آزادکشمیر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں آزاد ریاست جموں وکشمیر کے نئے صدر کا انتخاب ہو گا ۔
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے سابق سفارت کارمسعود خان جبکہ پیپلز پارٹی نے سابق وزیر خزانہ اورپارٹی کے جنرل سیکریٹری چودھری لطیف اکبرکو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے ۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 49 میں سے 48 جبکہ کشمیر کونسل کے 7 اراکین صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔
آزادجموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم خان کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن تو منتخب ہوچکے ہیں لیکن اب تک حلف نہیں اٹھایا ۔ انھوں نے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ اوراس موقع پر سینٹرل پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
[/RIGHT]