Re: another operation , Operation Radd ul Fasad
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امريکہ سميت دنيا کے کسی بھی دوسرے ملک ميں قانون سازی کے ذمہ دار عہديداران کی يہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ شفافيت اور احتساب کا ايک نظام وضع کريں جس کے ذريعے اس بات کا جائزہ ليا جاۓ کہ حکومت اور عوام کے منتخب نمايندے ٹيکس دہندگان کے وسائل کتنے
فعال طريقے سے استعمال کر رہے ہيں۔
اس تناظر ميں پاکستان سميت دنيا کے بے شمار ممالک ميں امداد اور پيکجز کس تناسب ميں بھيجے جا رہے ہيں، اس کی جانچ پڑتال اور جائزہ معمول کے مطابق ايک جاری طريقہ کار ہے۔
امريکی قانون دانوں اور منتخب نمايندوں تک بہتر فيصلہ سازی کی غرض سے بروقت، اہم اور متعلقہ معلومات پہنچانے کے ليے معمول کے مطابق تيار کی گئ رپورٹس جو محض ايک ممکنہ صورت حال پر مبنی تجزيے کا احاطہ کرتی ہيں، کسی بھی صورت کسی بھی ملک کے خلاف مبينہ جارح حکمت عملی کی عکاس نہيں ہيں۔ خاص طور پر يہ مدنظر رکھتے ہوۓ کہ يہ رپورٹس اس امداد سے متعلق ہيں جس کی بنياد امريکی ٹيکس دہندگان سے حاصل شدہ آمدن ہے ۔ بلکہ حقيقت تو يہ ہے کہ اس قسم کی رپورٹس، تجزيے اور تجاويز تو محض “اوزار” کا کام ديتی ہيں اور ان طے شدہ عمل اور وسائل کا حصہ ہيں جو امريکی قانون دانوں کو فراہم کيے جاتے ہيں تا کہ وہ دنيا کے مختلف حصوں ميں تبديل ہوتی ہوئ سياسی حقيقتوں کو پيش نظر رکھتے ہوۓ اپنی ذمہ دارياں پوری کر سکيں۔
يہ تصور کہ امريکہ کبھی بھی پاکستان کا پرخلوص اور سچا دوست نہيں رہا، ان اعداد وشمار کی روشنی ميں بالکل غلط ثابت ہو جاتا ہے جو گزشتہ کئ دہائيوں کے دوران مختلف امريکی حکومتوں کی پاکستان کو دی جانے والی امداد اور تعاون سے متعلق ہيں۔
اس ضمن ميں چند اہم معلومات
https://explorer.usaid.gov/cd/PAK
کيا امريکہ پاکستان کا دوست ہے يا دشمن – شايد يہ ويڈيو آپ کو اپنی سوچ پر نظرثانی کرنے ميں مددگار ثابت ہو۔
America Friend or Foe - Video Dailymotion
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
???](Facebook)
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
**[/RIGHT]