Re: 7 die in Stampede after the Multan Jalsa
mairey ustad key tahreer aor un k madahon k comments :cobra:
#karwa_sach](http://www.paklinks.com/gs/usertag.php?do=list&action=hash&hash=karwa_sach)
[RIGHT]**
کچھ مناظر تاریخ کا کیمرہ اپنی میموری میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیتا ھے اور وقفے وقفے سے وہ مناظر فلیش بیک میں چلا کر انہیں یادوں میں تازہ رکھتا ھے۔
ایک ایسا ہی منظر تھا جب بھٹو نے ادھر ہم، ادھر تم کا نعرہ لگا کر بنگلہ دیش کی بنیاد رکھی۔
پھر ایک منظر پاکستان ٹوٹنے کا تھا جب جنرل نیازی نے اپنا پستول انڈین آرمی کے حوالے کرکے خود کو سرینڈر کیا تھا۔ایک اور منظر جب ضیا نے بھٹو کو پھانسی دی اور ملک کے سیاسی نظام کو ہمیشہ کیلئے نقصان بہنچا گیا۔****پھر ایک منظر جب نوازشریف نے
چھانگا مانگا اور بینظیر نے میریٹ اسلام آباد میں اراکین اسمبلی کا جمعہ بازار لگایا - وہاں سے ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہوا۔
ایک اور منظر جب آرمی جوانوں نے مشرف کے حکم پر پی ٹی وی بلڈنگ کی دیواریں پھلانگیں اور دوسری طرف وزیراعظم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پھر ایک اور منظر جب باوردی مشرف نے افتخار چوہدری کو اپنے سامنے بٹھا کر استعفی دینے کا حکم دیا - وہاں سے عدلیہ کی نئی تحریک اور مشرف کی تباہی کا آغاز ہوا
پھر ایک منظر وہ بھی تھا جب نوازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ ہوا اور عدلیہ بحال ہوگئی۔
ایک وہ بھی منظر تھا جب 30 اکتوبر کو مینارپاکستان میں عظیم الشان جلسہ کرکے عمران خان نے روایتی سیاست کی بنیادیں ہلا دیں۔
ایک اور منظر جب ماڈل ٹاؤن میں پنجاب پولیس نے 16 لوگ شہید کردیئے۔
اور ایک کل کا منظر جب ملتان میں تحریک انصاف کے قائدین تقریریں کرتے رھے اور ساتھ ہی ساتھ سٹیج سے بے ہوش لوگوں کو کیڑے مکوڑوں کی طرح نیچے پھینکا جاتا رھا۔
یہ مناظر اگر کوئی چاھے بھی تو تاریخ کے کیمرے سے کبھی ڈیلیٹ نہ ہوسکیں گے۔ بقلم خود باباکوڈا
**
ایک اور منظر عمران خان اس قوم کے لیے نیک نیتی سے نیا پاکستان بنانے کے لیے اٹھا..۰۰
.**
.
.
.
****پھر ایک اور منظر عمران خان نے اپنے ساتھ شیخ رشید،محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو ملا لیا..قصہ ختم—
**
aab iss bat per PTI key logic honey hay kah yeh noora hey :cobra:
#pti_trolls_logic
مجھے اپنے لیڈر کی تقریرکے الفاظ سُن کر گزند پہنچی ۔ جب خانصاب کہ رہے تھے “وہ انسان کی سوچ رکھتے۔۔۔وہ انسانوں کی فکر کرتے.” اور خان صاب کے حواری عین اُسوقت بے ھوش انسان کی مدد کرنے سے انکاری ھو رہے تھے جو پی ٹی آئ کی مدد کرنے سٹیڈیم میں آےَ تھے۔ پنجابی میں کہتے ھیں “تھوڑی وچ بہوتا پے گیا”
یہ اک حادثہ ہے مرحُومین کو اللہ جنت نصیب فرماےَ۔ میں اُمید کرتا ھوں خانصاب اس سانحہ سے سبق سیکھیں گے
لیکن اسکا ہرگز مطلب نہی کہ مجھے پی ٹی آئ سے نفرت ہے۔ مجھے پی ٹی آئ سے پیار ہے۔ تنقید براےَ اصطلاح میرا حق ہے۔ اللہ تعالیِٰ ہم سب کو ھدایت دے۔
[/RIGHT]